کےپی حکومت کو 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج میں سے 10 ارب روپے موصول, ثمر ہارون بلور

ترقیاتی فنڈز کی پہلی قسط سے ترقیاتی منصوبوں پر کام آگے بڑھانے میں مدد ملے گی، ثمر بلور - فوٹو: فائل
ترقیاتی فنڈز کی پہلی قسط سے ترقیاتی منصوبوں پر کام آگے بڑھانے میں مدد ملے گی، ثمر بلور – فوٹو: فائل

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ کےپی حکومت کو 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج میں سے 10 ارب روپے موصول ہوچکے ہیں۔

اپنے بیان میں ثمر ہارون بلور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا خیبر پختونخوا کو ترقیاتی پیکج کے تحت 10 ارب روپے جاری کرنا خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کی پہلی قسط سے ترقیاتی منصوبوں پر کام آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

ثمر ہارون بلور کا کہنا تھا کہ فنڈز کو عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی بہتری کےلیے استعمال کیا جائے۔ 

مشیر اطلاعات نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر شفافیت اور بروقت عمل درآمد یقینی بنایاجائے۔ خیبر پختونخوا کے عوام کو ترقیاتی فنڈز کے ثمرات عملی طور پر نظر آنے چاہئیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں