بلاول نے محسن نقوی کو سب سے محنتی وزیر قرار دیدیا

بلاول نے محسن نقوی کو سب سے محنتی وزیر قرار دیدیا

بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سب سے محنتی وزیر قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی ان کے بڑے بھائی ہیں، کافی ذمے داریاں اٹھا رہے ہیں۔

بلاول نے اپنے بیان میں بانی پی ٹی آئی کو ایک بار پھر سیاسی قیدی قرار دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی حقیقت ہے۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمان کی نظر بندی کی بھی مذمت کی، ملتان میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ان کے الفاظ Brute Majoritry کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ نہ کسی پر تنقید کررہے ہیں اور نہ کسی کو گالی دے رہے ہیں، صرف اپنا مؤقف پیش کررہے ہیں، ان کی آواز دبائی نہیں جاسکتی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں