پوجیا ماتا صاحب ہاسی دیوی کے 200ویں یومِ پیدائش پر یادگاری سکہ جاری
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پوجیا ماتا صاحب ہاسی دیوی کے 200ویں یومِ پیدائش پر یادگاری سکہ جاری کر دیا۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق سکے کے اجراء کا مقصد ماتا صاحب ہاسی دیوی کی مذہبی اور ثقافتی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔
75 فیصد تانبے اور 25 فیصد نکل سے بنے سکے کے سامنے کے رخ پر ابھرتا ہلالی چاند اور ستارا ہے جب کہ سکے کی پشت پر پوج شادانی دربار حیات پتافی سندھ نقش ہے۔
Load/Hide Comments




