کوٹ ادو، اسپتال میں مریض جاں بحق، ورثا کی ہنگامہ آرائی

کوٹ ادو، اسپتال میں مریض جاں بحق، ورثا کی ہنگامہ آرائی

تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کوٹ ادو کے ایمرجنسی وارڈ میں مریض جاں بحق ہونے پر ورثا نے ہنگامہ آرائی کرکے دو ڈاکٹروں پر مبینہ تشدد کیا۔

پولیس نے ڈاکٹرز پر تشدد کے الزام میں تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ورثاء کا الزام ہے کہ مریض بروقت طبی امداد فراہم نہ کرنے کے باعث جاں بحق ہوا، اسپتال انتظامیہ نے لاپروائی کا الزام مسترد کردیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی، مریض عارضہ قلب میں مبتلا تھا۔

دوسری جانب مریض کے ورثاء نے مطالبہ کیا کہ گرفتار افراد کو رہا اور غفلت برتنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں