حکومت سندھ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے شہر میں چلنے والی پیپلز بس سروس کا کرایہ بے تحاشہ بڑھایا دیا

حکومت سندھ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے شہر میں چلنے والی پیپلز بس سروس کا کرایہ بے تحاشہ بڑھایا دیا

کراچی:حکومت سندھ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے شہر میں چلنے والی پیپلز بس سروس کا کرایہ بے تحاشہ بڑھایا دیا، کم از کم کرایہ 50 روپے سے بڑھا کر  80روپے کردیا گیا جبکہ 100 روپے کی جگہ اب  120 روپے نیا کرایہ وصول کیا جائے گا۔

سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر کمال دایو نے کرائے میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کرائے میں اضافے کا فیصلہ سندھ کابینہ اجلاس میں کیا گیا،  10 کلو میٹر تک کرایا 80 روپے ہوگا اور اس کے بعد کرایہ  120 روپے وصول کیا جائے گا۔

پہلے کالابورڈ ملیر سے R-1 اور R-9 کا کرایہ ٹاور تک 50 روپے لیا جاتا تھا جو اب بڑھ کر 120 روپے کردیا گیا ہے ،اسی طرح بلوچ کالونی تک کرایہ 80 روپے ہوگا ،اس کے بعد 120 روپے وصول کئے جائیں گے ۔

کمال دایو نے بتایا کہ پیپلز بس سروسز کے تحت چلنے والی بسوں میں کرایہ بڑھانے کے بارے میں کافی عرصے سے سوچ بچار جاری تھا ،بالآخر کابینہ کی منظور ی سے فیصلہ ہوا ہے اور اطلاق آج یکم فروری ہفتے سے ہوگیا ہے،دریں اثناء سفر کرنے والے عوام نے اضافے کو کرایہ بم قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں چلنے والی 300  بسوں کا ٹھیکہ ہاشم نامی ٹھیکیدار کو 12 سال کے لئے دیا گیا ہے اور اب ان بسوں کو روڈ پر آئے ہوئے ڈھائی سا ل کا عرصہ ہوا ہے،اچانک کرائے میں 30 روپے اضافے سے سفر کرنے والے مسافر سوچھنے پر مجبور ہیں،ایک جانب بس میں مشکل سے کھڑے ہونے کو جگہ ملتی ہے اور پھر اتنا اضافہ جس کے بعد عوام یہ کہنے پر مجبو ر ہیں کہ یہ آرام دے اور سستا سفر نہیں ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں