انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب

انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہوگئے۔

نتائج کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 4سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکریٹریٹ، اسلام آباد میں ہوئے جس میں بلاول بھٹو زرداری 4سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے۔

اس کے علاوہ ہمایوں خان 4سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے، ندیم افضل گوندل (چن )4 سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے۔آمنہ پراچہ 4سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری فنانس منتخب ہوئیں ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران کو پارٹی آئین کے مطابق 4سال کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں