پاک فوج دہشتگرد مجید کو بھارت کی جانب سے ہائیر کرنے کی آڈیو بھی سامنے لے آئی

پاک فوج دہشتگرد مجید کو بھارت کی جانب سے ہائیر کرنے کی آڈیو بھی سامنے لے آئی

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے میڈیا کو بریفنگ کے دوران دہشتگرد مجید کو ہائیر کرنے کی آڈیو بھی سنائی۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ آڈیو میں میجرسندیپ ٹیرر فنانسنگ کی تفصیل بتا رہا ہے، یہ ہیں ریاست دہشتگردی کے ناقابل تردید ثبوت، کہتے ہیں دہشتگردی کرو اور پھر اسے اچھالو، آئی ای ڈیز کو ڈرونز کے ذریعے بھیجا جاتا ہے۔ دہشتگردوں کی آن لائن ٹریننگ کی جا رہی ہے۔ بھارتی میجر کہتا ہے لاہور سے بلوچستان تک کارروائی کر رہے ہیں، یہ را نہیں بھارتی فوج کر رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی حکومت اپنی فوج سے یہ کام کروا رہی ہے، 2024 میں صوبیدار سکھوندر نے دہشتگرد کو واٹس ایپ پر لوکیشن دی، دہشت گرد کو کہا گیا کہ وہاں تمہیں آئی ڈی ملے گی۔ 13 اکتوبر ضلع باغ میں فوجی گاڑی پر آئی ڈی بلاسٹ کی جاتی ہے، اس حملے میں پاک فوج کے 3 جوان شدید زخمی ہوتے ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ اس حملے کے بعد 1 لاکھ 80 ہزار اسکے اکاؤنٹ میں بھیجے جاتے ہیں، 18 نومبر کو دہشتگردی کو آخری پیمنٹ ہوئی، 22 نومبر کو ہیڈ مرالہ میں اسے لوکیشن دی جاتی ہے، اس دوارن ڈرون کریش کر جاتا ہے، وہی ڈرون اس کے گھر سے ملتا ہے، دہشت گردی جلال پور جٹاں میں آرمی کی گاڑی پر دھماکا خیز مواد لگاتا ہے، اس دھماکے میں 4 جوان زخمی ہوئے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں