پاکستان کے جوابی حملے میں بھارت کی اہم شخصیت ہلاک

پاکستان کے جوابی حملے میں بھارت کی اہم شخصیت ہلاک

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے  رات کی تاریکی میں حملہ کرنے والے ازلی دشمن کو دن کے اجالے میں زوردار جواب دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں بھارت کا ایک سینیئر انتظامی افسر مارا گیا ہے، افراتفری کی صورتحال ہے، کوئی سرکاری اہلکار کچھ بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع  کرتے ہوئے آپریشن ‘بنیان المرصوص'( آہنی دیوار) کا آغاز کردیا اور بھارت کی متعدد ائیربیسز کو  تباہ کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے  اور بھارت میں12سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف  آپریشن ‘بنیان المرصوص’ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں