خاتون کو قتل کرکے اس کی بیٹی کو اغواء کرنیوالا ملزم گرفتار

خاتون کو قتل کرکے اس کی بیٹی کو اغواء کرنیوالا ملزم گرفتار
کراچی: خاتون کو قتل کرکے اس کی بیٹی کو اغواء کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پلاٹ کے تنازعے پر خاتون کو قتل کرنے اور اس کی بیٹی کو اغواء کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

گزشتہ روز منگھوپیر میں خاتون کے قتل اور بچی کے اغواء کا واقعہ پیش آیا تھا، پولیس نے کارروائی کے دوران 8 سال کی مغوی بچی کو بازیاب کروایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ روز جام گوٹھ میں خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزم نے مقتولہ کی 8 سال کی بیٹی کو اغواء کر لیا تھا۔

قتل اور اغواء کا مقدمہ منگھوپیر تھانے میں درج ہے، گرفتار ملزم کا خاتون کے ساتھ پلاٹ کا تنازع تھا، دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں