روز ویلٹ نیو یارک اچھی پراپرٹی ہے، بیچنے کے بجائے جوائنٹ وینچر ہوجائے تو فائدہ ہوگا، خواجہ آصف

روز ویلٹ نیو یارک اچھی پراپرٹی ہے، بیچنے کے بجائے جوائنٹ وینچر ہوجائے تو فائدہ ہوگا، خواجہ آصف
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ روز ویلٹ نیو یارک میں پاکستان کی اچھی پراپرٹی ہے، ایسی عمارت نیو یارک میں کوئی اور نہیں جس کے دو راستے ہوں اور مرکزی حیثیت حاصل ہو۔ 

پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں اظہارخیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے اس حوالے سے مزید کہا کہ 19 منزلہ عمارت ہے، کوشش ہے اس پر جوائنٹ وینچر ہو جائے تو فائدہ ہوگا۔ 

انھوں نے کہا کہ بیچنے سے جو پیسہ ملے گا اس کا فائدہ وقتی تو ہو جائے گا یا کوئی قرض اتر جائے گا۔ 

خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ روز ویلٹ نیو یارک پر جوائنٹ وینچر کر لیا جائے جس کا لانگ ٹرم فائدہ ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں