پسند کی شادی کرنے پر شوہر، بیوی اور 2 کمسن بچے قتل

پسند کی شادی کرنے پر شوہر، بیوی اور 2 کمسن بچے قتل
فائل فوٹو
فائل فوٹو

جامشورو کی تحصیل کوٹری خدا کی بستی میں ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

 ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیقی نے بتایا کہ گھر سے ملنے والی لاشوں کی شناخت عمران احمد خان، اہلیہ عالیہ اور اس کے 2 کمسن بچوں کی ہیں۔

ظفر صدیقی کے مطابق چاروں افراد کو کسی تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے اور ہلاک افراد کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عمران احمد نے 9 سال قبل پسند کی شادی کرکے کوٹری میں رہائش اختیار کی ہوئی تھی، واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا لگتا ہے اور لاشیں 3 دن پرانی ہیں، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں