واہگہ اٹاری پوسٹ، پاکستان اور بھارت میں ایک ایک قیدی کا تبادلہ

واہگہ اٹاری پوسٹ، پاکستان اور بھارت میں ایک ایک قیدی کا تبادلہ
واہگہ اٹاری پوسٹ، پاکستان اور بھارت میں ایک ایک قیدی کا تبادلہ

واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار پرنم کمار سنگھ کو بھارتی حکام کے سپرد کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب رینجرز کے محمداللّٰہ کو پاکستانی حکام کے سپرد کیا گیا، حوالگی کی کارروائی آج صبح 10 بجے مکمل کی گئی۔

بی ایس ایف کا اہلکار پی کے سنگھ 23 اپریل کو سرحدی خلاف ورزی پر گرفتار ہوا تھا، پی کے سنگھ کو بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف اہلکار نے قصور بارڈر کراس کیا تھا اور یہ رائفل سے مسلح تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں