شہباز شریف کا آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ

شہباز شریف کا آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وزیر اعظم شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز میں شامل پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کے دورے کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں شریک افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی موجود تھے۔

کور کمانڈر سیالکوٹ، اعلیٰ سول اور عسکری قیادت بھی وزیراعظم کے ساتھ دورے میں شامل رہی۔

وفاقی وزرا احسن اقبال، عطا تارڑ نے بھی وزیراعظم کے ساتھ دورہ کیا۔

ذرائع کے مطابق  وزیر اعظم آئندہ چند روز کے دوران ایئر اور نیول بیسز کا بھی دورہ کریں گے جس دوران وہ پاک فضائیہ اور بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات بھی کریں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں