یوسف رضا گیلانی کی پوپ لیو 14 کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت

یوسف رضا گیلانی کی پوپ لیو 14 کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ویٹی کن میں پوپ لیو 14 کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے حلف برداری تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی، حکومت اور عوام کی طرف سے نیک تمنائیں پوپ کو پہنچائیں۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق تقریب میں دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت اور عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔

تقریب میں وفاقی وزیر کھئیل داس کوہستانی اور پنجاب کے وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑا بھی موجود تھے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بین المذاہب مکالمہ، امن اور باہمی احترام پاکستان کی پالیسی کا اہم جزو ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ  کے وژن کے مطابق پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے، پاکستان میں تمام مذاہب کے افراد کو وقار سے جینے کا حق حاصل ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں