امریکی ریاستوں میں شدید طوفان،25 افراد ہلاک

امریکی ریاستوں میں شدید طوفان،25 افراد ہلاک
امریکی ریاستوں میں شدید طوفان،25 افراد ہلاک

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی ریاستوں میسوری، کینٹکی اور ورجینیا میں شدید طوفان سے 25 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ، نظام زندگی درہم برہم،200مکانات تباہ ، 108,000سے زیادہ افرادبجلی سے محروم ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شدید طوفان نے گھروں اور کاروباروں کو درہم برہم کر دیا جبکہ ہزاروں لوگوں کی بجلی منقطع ہو گئی۔ کینٹکی میں جمعہ کی رات آنے والے طوفانوں میں کم از کم 18افراد ہلاک ہوئے۔ریاست کے گورنر اینڈی بیشیر نے ایکس پر پوسٹ کیا جبکہ میسوری میں حکام نے بتایا کہ وہاں مزید سات افراد ہلاک ہوئے مقامی میڈیا کے مطابق ورجینیا میں درخت گرنے سے دو افراد بھی ہلاک ہوئے۔ اس علاقے میں طوفان نے علاقے کے 100سے 200مکانات کو تباہ کر دیا۔ ہفتے کو دیر گئے تین ریاستوں میں 108,000سے زیادہ لوگ اب بھی بجلی سے محروم تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں