پاکستان اور چین کی پہلی اعلیٰ سطح ملاقات آج ہوگی

پاکستان اور چین کی پہلی اعلیٰ سطح ملاقات آج ہوگی
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

پاک بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد پاکستان اور چین کی پہلی اعلیٰ سطح کی ملاقات آج ہوگی۔

چین کی دعوت پر وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات کےلیے بیجنگ روانہ ہوگئے، نور خان ایئر بیس سے روانہ پاکستانی وفد میں نمائندۂ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی شامل ہیں۔

روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ چین سے حالیہ پاک بھارت کشیدگی سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کی آج چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات میں پاک چین دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات بھی کریں گے۔

افغان عبوری وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کل چین پہنچیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں