عمران خان نے آج پھر پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا

عمران خان نے آج پھر پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آج پھر پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔

لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔

اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پولی گرافک ٹیسٹ کےلیے لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم آج پھر اڈیالہ جیل آئی تھی۔

تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے جیل کے اندر روانہ ہوئی تھی۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ ہونا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وکلاء کی غیر موجودگی میں پولی گراف ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جیل عملہ بانی پی ٹی آئی کو سیل میں بلانے کےلیے گیا لیکن وہ نہیں آئے۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں