کراچی سے مبینہ طور پر اغوا فرسٹ ایئر کی طالبہ حیدر آباد سے مل گئی

کراچی سے مبینہ طور پر اغوا فرسٹ ایئر کی طالبہ حیدر آباد سے مل گئی
علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

کراچی کے علاقے جوہر آباد سے فرسٹ ایئر کی طالبہ کے مبینہ اغوا کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، لڑکی حیدرآباد سے مل گئی، جسے کراچی منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق فرسٹ ایئر کی طالبہ چند روز قبل کالج سے گھر آتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی، جس کے اغوا کا مقدمہ اس کے بھائی نے نامعلوم افراد کے خلاف درج کروایا تھا۔

ابتدائی طور پر مدعی مقدمہ نے بتایا تھا کہ اس کی بہن کے نمبر سے اغوا کے متعلق میسج آیا ہے، پولیس اس لڑکی کے اغوا کے واقعے کی تحقیقات کر رہی رہی تھی کہ آج لڑکی کے گھر والوں نے بتایا کہ وہ حیدرآباد سے مل گئی اور اس کا منگیتر اسے حیدراباد سے کراچی لے آیا۔

لڑکی نے ابتدائی طور پر پولیس کو بیان دیا تھا کہ اسے نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے تھے، وہ حیدرآباد میں بھاگ نکلی اور رکشہ ڈرائیور کے نمبر سے منگیتر کو کال کرکے اسے بلایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ملنے کی خبر گھر والوں نے پولیس کو تاخیر سے دی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بیانات میں تضاد ہے، واقعہ اغوا کا ہے یا کچھ اور تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں