پیٹرول کی چوری روکنے کے لیے بڑا اقدام

پیٹرول کی چوری روکنے کے لیے بڑا اقدام
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پمپس پر پیٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سوئی سدرن میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول پمپس پر چوری اور اسمگلنگ سدباب کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے فیول پمپس پر پیٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ گھریلو گیس کنکشنز کیلئے وزیرِ اعظم سے درخواست کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مقامی گیس دستیاب نہیں، نئے گھریلو کنکشنز امپورٹڈ گیس پر ہوسکتے ہیں۔

علی پرویز ملک نے مزید بتایا ہے کہ بجلی گھر ایل این جی خریداری نہیں کر رہے، ایل این جی نہ خریدے جانے پر400 ایم ایم سی ایف ڈی مقامی گیس سپلائی روکنی پڑ رہی ہے۔

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم نے کہا ہے کہ پی ڈی ایل بڑھائی گئی لیکن فی الحال پیٹرولیم قیمت پر اسکا اثر نہیں ہے۔

علی پرویز نے بتایا ہے کہ امریکا سے امپورٹ بڑھانے کے لیے کمیٹی بنادی گئی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں