بھارتی ریاستی اداروں کی ملی بھگت سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

بھارتی ریاستی اداروں کی ملی بھگت سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے: ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان—فائل فوٹو
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان—فائل فوٹو

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارتی ریاستی اداروں کی ملی بھگت سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

میڈیا سوالات پر ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں اسلاموفوبک واقعات میں اضافے پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور امتیازی سلوک ناقابل قبول ہے، بین الاقوامی برادری بھارتی مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مذہبی منافرت کو ہوا دینا علاقائی امن و ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں