ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب ہدایت اللّٰہ بلیدی کی نماز جنازہ ادا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب ہدایت اللّٰہ بلیدی کی نماز جنازہ ادا
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع سوراب کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللّٰہ بلیدی کی بھاگ میں نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔

نمازِ جنازہ کے بعد لیویز کے دستے نے میت کو سلامی دی۔

نمازِ جنازہ میں کمشنر نصیرآباد معین الرحمٰن، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

شہریوں کی بڑی تعداد بھی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئی

اس سے قبل میت کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سوراب سے بھاگ پہنچایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ شہید ہدایت اللّٰہ گزشتہ روز سوراب میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہو گئے تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں