مونس علوی کی کراچی کو لوڈشیڈنگ فری کرنے کی مشروط پیشکش

مونس علوی کی کراچی کو لوڈشیڈنگ فری کرنے کی مشروط پیشکش
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کا کہنا ہے کہ حکومت ہم سے یہ 300 فیڈرز لے تو شہر کو لوڈشیڈنگ فری کردیں گے۔

سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں 2129 فیڈرز میں سے 300 فیڈرز پر 87 فیصد کا نقصان ہے، یہ نقصان شہر میں لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہم سے یہ 300 فیڈرز لے تو شہر کو لوڈشیڈنگ فری کردیں گے۔ ہم ان 300 فیڈرز پر بجلی دینے کو تیار ہیں، حکومت ہمیں ریکوری کردے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہر میں 70 فیصد علاقہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں، کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف سے عام صارف متاثر نہیں ہوگا، ملٹی ایئر ٹیرف کے تحت 2030 تک شہر 90 فیصد لوڈشیڈنگ فری ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 2030 تک صارفین کی تعداد 50 لاکھ، بجلی کی ترسیل 5 ہزار میگاواٹ ہوگی۔ فیڈر سے بجلی چوری کی روک تھام کے لیے نئی ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کیپٹو پاور صنعتوں کو گرڈ سے منسلک کر کے بجلی دینے کو تیار ہیں، معاشی سرگرمی بڑھنے سے کراچی میں بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا، کے الیکٹرک 4500 میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں