عمران اور بشریٰ پیش، مزید 2 گواہوں کے بیانات قلمبند

عمران اور بشریٰ پیش، مزید 2 گواہوں کے بیانات قلمبند
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے موقع پر مزید 2 گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے۔

اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی، آج بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

آج سماعت کے موقع پر مزید 2 گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے۔ جس کے بعد توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 8 گواہوں کے بیانات قلم بند ہوچکے ہیں۔

بعدازاں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 11جون تک ملتوی کردی گئی۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی گزشتہ سماعت کے موقع پر عمران خان کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا جبکہ بشریٰ بی بی نے احتجاجاً کمرہ عدالت میں آنے سے انکار کردیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں