تل ابیب میں ایران اور غزہ پر اسرائیلی بمباری کیخلاف احتجاج، 3 مظاہرین گرفتار

تل ابیب میں ایران اور غزہ پر اسرائیلی بمباری کیخلاف احتجاج، 3 مظاہرین گرفتار
تل ابیب میں ایران اور غزہ پر اسرائیلی بمباری کیخلاف احتجاج، 3 مظاہرین گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک)تل ابیب کے حبیما اسکوائر میں غزہ جنگ اور ایران پر اسرائیلی حملوں کے خلاف تقریباً 35افراد کے احتجاج کے دوران پولیس نے کم از کم 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں جنگ مخالف کارکن ایتمار گرین برگ بھی شامل ہیں، پولیس اہلکاروں نے ان کو کار کے ساتھ زور سے دھکیلا اور اُن پر گرفتاری میں مزاحمت کا الزام لگایا، جب کہ وہ چیخ رہے تھے کہ وہ مزاحمت نہیں کر رہے۔جب مظاہرین نعرے لگانے کے لیے تیار ہو رہے تھے تو تقریباً 3 درجن پولیس اہلکار وہاں پہنچے حالانکہ سڑک زیادہ تر خالی تھی۔پولیس نے احتجاج کو آئی ڈی ایف ہوم فرنٹ کمانڈ کے قواعد کے تحت غیر قانونی قرار دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں