راہول گاندھی کا یکم نومبر کو ’ووٹ بچاؤ ملک بچاؤ‘ مارچ کا اعلان

راہول گاندھی کا یکم نومبر کو ’ووٹ بچاؤ ملک بچاؤ‘ مارچ کا اعلان

کراچی (جنگ نیوز) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما اور رکن پارلیمان راہول گاندھی نے طلبہ، کسانوں، مزدوروں، خواتین، نوجوانوں اور تاجروں سے یکم نومبر کو نئی دہلی میں ’ووٹ بچاؤ، ملک بچاؤ‘ مارچ اور ریلی میں شرکت کی اپیل کی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنی پوسٹ میں راہول گاندھی نے حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر ووٹ ’’چوری‘‘ کرنے کا الزام عائد کیا۔انہوں نے لکھا، ’’ووٹر فہرستوں سے نام حذف کیے گئے ہیں۔ قواعد اور قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔‘‘راہول گاندھی نے مزید کہا کہ لوگ اب اس صورتِ حال کو خاموشی سے برداشت نہیں کریں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں