ایرانی حملے، اسرائیل کو ترسیل کیلئے جہاز کے جنگی خطرے انشورنس پریمیم میں تین گنا اضافہ

ایرانی حملے، اسرائیل کو ترسیل کیلئے جہاز کے جنگی خطرے انشورنس پریمیم میں تین گنا اضافہ
ایرانی حملے، اسرائیل کو ترسیل کیلئے جہاز کے جنگی خطرے انشورنس پریمیم میں تین گنا اضافہ

کراچی(نیوز ڈیسک)صنعتی ذرائع نے گزشتہ روز بتایا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ پانچویں روز میں داخل ہونے کی وجہ سے اسرائیل کو ترسیل کے لیے جنگی خطرے کے انشورنس پریمیم ایک ہفتہ قبل کے مقابلے تین گنا زیادہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ قبل صفر اعشاریہ 2 فیصد کے مقابلے میں اسرائیلی بندرگاہوں کے سات دن کے سفر کی لاگت ایک بحری جہاز کی قیمت کےصفر اعشاریہ 7 فیصد سےصفر اعشاریہ ایک فیصدکے درمیان بتائی گئی ۔انفرادی بیمہ کا کاروبار کرنے والے خطرے کی لاگت اورریٹسمختلف طریقے سے طے کریں گے، لیکن اس سے ہر سفر کے لیے ہزاروں ڈالرز اضافی یومیہ اخراجات بڑھ جائیں گے۔انشورنس بروکر میک گل اینڈ پارٹنرز کے ساتھ میرین کے سربراہ ڈیوڈ اسمتھ نے بتایا کہ بالخصوص اسرائیل کو کالز ہر معاملے کی بنیاد پر بہت زیادہ ہوتی ہیں اور 7 دن کی کال کے لیے شرحیں کہیں بھی ایک فیصدتک بڑھ جاتی ہیں، یہ انحصار کس کارگو، ملکیت اور بندرگاہ پر ہوتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں