پاکستان خطے میں مثبت تبدیلی کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے، مصدق ملک

پاکستان خطے میں مثبت تبدیلی کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے، مصدق ملک
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تمام پڑوسیوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، پاکستان خطے میں مثبت تبدیلی کے لیے کردار ادا کرسکتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ خطے کی صورتحال بہت خراب ہے، جارحیت پورے خطے میں پھیل چکی ہے، ہم نے واضح کردیا کہ ہم امن چاہتے ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ بھارت افغانستان میں ٹی ٹی پی کو فنڈ کر رہا ہے، ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ بھارت دہشتگردوں کو فنڈنگ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری عسکری فتح کی وجہ سے ہماری سفارتی فتح ہوئی، صدر ٹرمپ نے کل کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت پر بات ہو رہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غریب لوگوں اور کمزور ملک کا دنیا میں کوئی ٹھکانا نہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں