ترک صدر سے ملاقات باعث مسرت و اعزاز تھی، وزیراعظم شہباز شریف

ترک صدر سے ملاقات باعث مسرت و اعزاز تھی، وزیراعظم شہباز شریف
ترک صدر سے ملاقات باعث مسرت و اعزاز تھی، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات بے حد مسرت اور اعزاز کا باعث تھی۔ 

ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کے حوالے سے بیان میں انھوں نے کہا کہ گفتگو میں پاک ترکیہ اسٹریٹجک شراکت داری کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بات چیت میں پاک ترکیہ تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون، توانائی پر خصوصی توجہ رہی، جبکہ کنیکٹیوٹی، ٹیکنالوجی، علاقائی امن اور عوامی روابط پر گفتگو ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ مشترکہ یقین کا اعادہ کیا گیا کہ تنازعات کے حل، بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے سفارت کاری اور باہمی احترام ہی واحد پائیدار راستہ ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں