ضلع شیرانی بس حادثہ: سہیل آفریدی کا خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے متاثرین کیلئے مالی مدد کا اعلان
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کوئٹہ سے پشاور آنے والی بس کے حادثے میں جاں بحق 40 افراد میں سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے متاثرین کیلئے مالی مدد کا اعلان کردیا۔
سہیل آفریدی کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 20 لاکھ اور زخمیوں کو فی کس 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور جانے والی بس کو ضلع شیرانی میں حادثہ پیش آیا تھا، جس میں 40 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے تھے۔
بس حادثے کے بعد جاں بحق افراد کی شناخت اور میتوں کو لواحقین کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے، وجوہات کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیاجا رہا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ژوب سول اسپتال منتقل کی گئی 33 میتوں میں سے 26 افراد کی شناخت کر لی گئی ہے۔
کوہ سلیمان رینج میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث متاثرہ بس میں مسافروں کا سامان بہہ گیا ہے۔
Load/Hide Comments




