وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ منصوبے میں شفافیت کی ہدایت

وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ منصوبے میں شفافیت کی ہدایت
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ منصوبے کی تعمیر کے تمام مراحل میں 100 فیصد شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر  سے متعلق ایک اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس پورے خطے کے لیے بہترین اسپتال ہوگا، جدید ترین طبی تحقیق کے لیے آلات سے لیس اسپتال ہوگا۔

اجلاس میں جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کی تعمیر میں پیش رفت پر بریفنگ بھی دی گئی۔

 جس میں کہا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس سے متعلق چین، ترکیے، جنوبی کوریا اور سنگاپور میں روڈ شوز کیے گئے، روڈ شوز میں عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں نے جناح میڈیکل کمپلیکس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق دو کانفرنسز کا انعقاد بھی کیا گیا، کانفرنسوں میں 10 ممالک کی 33 کمپنیوں نے شرکت کی۔

دوران اجلاس بریفنگ میں کہا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 600 کنال اراضی لینے کا عمل تیزی سے جاری ہے، ماہرین اور کنسلٹنٹس کی تعیناتی کے لیے بین الاقوامی سطح پر اشتہار دیا جا چکا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں