تیز رفتار کار بےقابو ہو کر نہر میں جاگری، 5 افراد زخمی

تیز رفتار کار بےقابو ہو کر نہر میں جاگری، 5 افراد زخمی
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اوکاڑہ میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں جاگری، حادثے میں خاتون اور بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ قصور روڈ پر حجرہ شاہ مقیم کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار بےقابو ہوکر نہر میں جاگری، حادثے میں خاتون اور بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ ہوگئیں تاہم مقامی افراد نے ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے قبل ہی تمام افراد کو نہر سے باہر نکال لیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں 70 سالہ یونس، 40 سالہ عمر، 40 سالہ فضیلت، 30 سالہ سجاد اور 8 سالہ امیر حمزہ شامل ہیں، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں