گورنر ہاؤس میں دفاتر پر تالے، کامران ٹیسوری کا مؤقف سامنے آگیا

گورنر ہاؤس میں دفاتر پر تالے، کامران ٹیسوری کا مؤقف سامنے آگیا
گورنر ہاؤس میں دفاتر پر تالے، کامران ٹیسوری کا مؤقف سامنے آگیا

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس ہمیشہ عوام کےلیے کھلا ہے۔ اویس قادر شاہ بطور اسپیکر اور ذاتی حیثیت میں قابلِ احترام ہیں۔

ترجمان گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ کو صورتحال سے متعلق غلط فہمی ہوئی، اجلاس میں شرکت کےلیے سیکریٹری داخلہ، آئی جی، ڈی آئی جیز اور دیگر افسران کانفرنس روم میں تھے۔

ترجمان کے مطابق قائم مقام گورنر کے لیے مخصوص دفتر پیشگی طور پر تیار تھا، مرکزی دفتر استعمال کرنا مقصود تھا تو بروقت آگاہ کیا جاتا تو انتظام کر دیا جاتا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کی پرنسپل سیکریٹری کو 24 گھنٹوں میں واقعے کی انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں