عدالت نے قائم مقام گورنر کو گورنر ہاوس سندھ کے مرکزی دفتر میں داخلے کی اجازت دیدی

عدالت نے قائم مقام گورنر کو گورنر ہاوس سندھ کے مرکزی دفتر میں داخلے کی اجازت دیدی
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

عدالت نے قائم مقام گورنر کو گورنر ہاوس سندھ کے مرکزی دفتر میں داخلے کی اجازت دیتے ہوئے پرنسپل سیکریٹری سے رپورٹ طلب کرلی۔

سندھ ہائی کورٹ میں قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کی گورنر سندھ کے دفتر کو تالا لگانے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

سماعت آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس کے کے آغا کے چیمبر میں ہوئی۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ بھی چیمبر میں پیش ہوئے۔

عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ قائم مقام گورنر سندھ نے جب سے چارج لیا ہے انہیں گورنر ہاؤس آفس میں رسائی نہیں دی جارہی۔

عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ رہائشی کمروں کے علاوہ دیگر دفاتر تک قائم مقام گورنر کو رسائی دی جائے۔

عدالت نے کہا کہ پرنسپل سیکریٹری قائم مقام گورنر کی رسائی کو نہ روکیں۔

عدالت نے 23 جون کے لیے پرنسپل سیکریٹری سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم نامے کی کاپی صدر اور پرنسپل سیکریٹری کو ارسال کی جائے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں