پوپ نے نوجوانوں کے ذہنوں پر AI کے خطرات سے خبردار کردیا

پوپ نے نوجوانوں کے ذہنوں پر AI کے خطرات سے خبردار کردیا
پوپ نے نوجوانوں کے ذہنوں پر AI کے خطرات سے خبردار کردیا

ویٹی کن سٹی (اے ایف پی) پوپ لیو چہار دہم نے جمعہ کے روز نوجوانوں کی ذہنی نشوونما پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ممکنہ اثرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی حقیقت کو سمجھنے کی صلاحیت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔8 مئی کو کیتھولک چرچ کے سربراہ منتخب ہونے کے بعد سےریاضی کے گریجویٹ پوپ نے متعدد بار اے آئی سے جڑے خطرات پر توجہ دلائی ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے مکمل طور پر اسی موضوع پر بات کی ہے۔پوپ نے روم میں منعقدہ دوسری اے آئی کانفرنس کے شرکاکے نام تحریری پیغام میں کہاکہ ہم سب بچوں اور نوجوانوں کے لیے فکرمند ہیں، اور اے آئی کے ان کی ذہنی اور اعصابی نشوونما پر ممکنہ اثرات پر بھی۔ تاریخ میں کوئی نسل ایسی نہیں رہی جسے اتنی تیزی سے اتنی بڑی مقدار میں معلومات تک رسائی حاصل ہوئی ہو جیسا کہ آج اے آئی کے ذریعے ممکن ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں