پاکستان میں ڈھائی تین سال سے ایک ہائبرڈ حکومت چل رہی ہے، خواجہ آصف

پاکستان میں ڈھائی تین سال سے ایک ہائبرڈ حکومت چل رہی ہے، خواجہ آصف
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈھائی تین سال سے ایک ہائبرڈ حکومت چل رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہائبرڈ ماڈل پہلے ایجاد ہو جاتا تو ہماری تاریخ کے بہت سارے حادثات ٹل سکتے تھے، دیر آید درست آید، اب یہ ہائبرڈ ماڈل ڈھائی تین سال سے چل رہا ہے جو ملک کےلیے خوش آئند ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جب سے شہباز شریف حکومت میں ہیں ان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آئیڈیل تعلقات ہیں، میں اس ریلیشن شپ کا گواہ ہوں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پالیسیز میں ایک ایسا امتزاج ہے جو پاکستان کےلیے خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو درست سمجھتا ہوں لگی لپٹی بغیر کہتا ہوں اسی وجہ سے اکثر میری سرزنش بھی ہوتی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں