مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کیلئے مکالمہ ضروری ہے: صدر آصف زرداری

مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کیلئے مکالمہ ضروری ہے: صدر آصف زرداری
آصف زرداری—فائل فوٹو
آصف زرداری—فائل فوٹو

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمے کو ضروری قرار دیا ہے۔

ایوانِ صدر اسلام آباد سے جاری بیان میں صدر آصف علی زرداری نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال بے قابو ہو سکتی ہے، لاکھوں معصوم جانوں کو خطرہ ہے، تمام فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

صدرِ مملکت نے فریقین پر مکالمے اور سفارت کاری کا راستہ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمہ ضروری ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ عالمی برادری بحران کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے، خطے کے استحکام اور عوام کی بھلائی کے لیے عالمی کوششیں ناگزیر ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں