قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جعلی افسر گرفتار

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جعلی افسر گرفتار
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جعلی افسر کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گھوٹکی کا رہائشی عبدالواجد خود کو قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا گریڈ 17 کا افسر ظاہر کرتا تھا۔

قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے جعلی افسر عبدالواجد کو گرفتار کیا جس کے پاس قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا جعلی تقرر نامہ تھا جس پر اسپیکر کے دستخط بھی جعلی تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عبدالواجد جعلساز غیر قانونی مراعات اور پروٹوکول بھی لیتا رہا، عوامی شکایات اور سوشل میڈیا پر معاملہ سامنے آنے پر اسپیکر نے اس معاملے پر فوری کارروائی کی۔

اس معاملے سے متعلق مزید بتایا گیا ہے کہ عبدالواجد نامی شخص کا قومی اسمبلی سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی اس کی تقرری کا کوئی ریکارڈ ہے۔

ترجمان کے مطابق اسپیکر، قومی اسمبلی یا جعلی سرکاری عہدے کے نام پر دستاویز تیار کرنا سنگین جرم ہے، عوام ایسے جعلسازوں سے ہوشیار رہیں اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کےحوالے سے کسی بھی دستاویز کی تصدیق لازمی کریں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں