پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی عوام دشمن فیصلہ ہے: امیرِ جماعتِ اسلامی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی عوام دشمن فیصلہ ہے: امیرِ جماعتِ اسلامی
امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کے اعلان کو افسوس ناک اور عوام دشمن فیصلہ قرار دیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی نہ کر کے عوام کے حق پر ڈاکا مار رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں جنگ سے پہلے کی قیمتیں ہونے کے باوجود حکومت نے صرف 1 روپے 97 پیسے کی کمی کا اعلان کیا ہے جو قابلِ افسوس ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جماعتِ اسلامی آئندہ 48 گھنٹوں میں ملک گیر مظاہروں کا اعلان کرے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں