دریاؤں اور آبی ذخائر کی صورتحال پر رپورٹ جاری

دریاؤں اور آبی ذخائر کی صورتحال پر رپورٹ جاری
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورت حال بتا دی۔

ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 12 ہزار 400 کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 53 ہزار 500 کیوسک ہے، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 38 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 16 ہزار 200 کیوسک  ہے جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 30 ہزار 100 کیوسک جبکہ اخراج 30 ہزار 100 کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا نے بتایا کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد1 لاکھ 97 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 80 ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 70 ہزار 300 کیوسک جبکہ اخراج 37 ہزار 900 کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق  تربیلا ریزروائر میں پانی کی سطح 1461.52 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 14 لاکھ 72 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا ریزروائر میں پانی کی سطح 1170.95 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 26 لاکھ 33 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ ریزروائر میں پانی کی سطح 644.30 فٹ ہے اور پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 21 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں