پاکستان کی قانونی فتح ہوئی، عالمی عدالت نے بھارت کے اعتراضات مسترد کر دیے: شازیہ مری

پاکستان کی قانونی فتح ہوئی، عالمی عدالت نے بھارت کے اعتراضات مسترد کر دیے: شازیہ مری
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان کی قانونی فتح ہوئی ہے عالمی عدالت نے بھارت کے اعتراضات مسترد کر دیے ہیں۔

شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر انڈس واٹر پر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں اٹھایا۔ بلاول بھٹو کی کوششوں سے پاکستان کا مؤقف عالمی برادری کے سامنے مؤثر انداز میں پہنچا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انفرادی طور پر معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی قانون میں ناقابل قبول ہے، پاکستان کے پانی کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ثالثی عدالت کے فیصلہ سے پاکستان کا مؤقف درست قرار پایا ہے۔ بھارت کی غیر حاضری کے باوجود عدالت نے کارروائی جاری رکھی، بھارت کو ذمہ داری سے راہِ فرار اختیار کرنے نہیں دیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں