بارش کے دوران 2 دن میں 8 افراد جاں بحق

بارش کے دوران 2 دن میں 8 افراد جاں بحق
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں ہونے والی بارش میں 2 دنوں کے دوران مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاری موسیٰ لین میں عمارت کی چھت گرنے سے باپ اور بیٹی جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔ 

منظور کالونی گلی نمبر 1 میں گھر کی چھت گرنے سے 1 بچہ جاں بحق جبکہ باپ اور ایک بیٹا زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 11 جے میں گھر میں کرنٹ لگنے سے 40 سالہ گلفام جاں بحق ہوگیا جبکہ گولیمار فردوس کالونی میں دکان میں کرنٹ سے 22 سالہ میر جان جاں بحق ہوا۔

سائٹ ایریا لیبر اسکوائر کمپنی میں کرنٹ لگنے سے  22سالہ کامران زخمی ہوا جبکہ سرجانی خدا کی بستی میں گھر میں کرنٹ لگنے سے21 سالہ احمد جاں بحق ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی بلال کالونی میں کرنٹ لگنے سے 17سالہ مدثر جاں بحق ہوگیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں