جس قوم کے پاس بہادر بیٹے ہوں اسے دشمن شکست نہیں دے سکتا، محسن نقوی

جس قوم کے پاس بہادر بیٹے ہوں اسے دشمن شکست نہیں دے سکتا، محسن نقوی
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جس قوم کے پاس بہادر بیٹے ہوں اسے دشمن شکست نہیں دے سکتا۔

محسن نقوی نے سی ایم ایچ بنوں میں شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی۔

انہوں نے زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بھی زخمیوں کی عیادت کی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ آپ کا حوصلہ دیکھ کر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا، آپ کا غیر معمولی جذبہ دیکھ کر ہمارا سر فخر سے بلند ہوگیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں