معاشی و دفاعی تجزیہ کار فہیم سردار کی پُراسرار موت کے کیس کی تفتیش جاری

معاشی و دفاعی تجزیہ کار فہیم سردار کی پُراسرار موت کے کیس کی تفتیش جاری
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے معاشی و دفاعی تجزیہ کار فہیم سردار کی پُراسرار موت کے کیس کی تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن عثمان بٹ کی نگرانی میں اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق فہیم سردار کے قتل میں کوئی مشکوک سرگرمی واضح نہیں، سی سی ٹی وی اور سی ڈی آر ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے جبکہ موقع سے ملنے والے شواہد اور نمونے پنجاب فارنزک لیب بھجوائے گئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تحقیقات کےلیے جیو فینسنگ پر بھی کام جاری ہے، پولیس کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں تیز دھار آلے سے قتل کی تصدیق ہوئی ہے اور گھر سے کوئی قیمتی اشیاء غائب نہیں ہوئیں جبکہ چوری کا امکان بھی مسترد کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں فہیم سردار گھر میں زخمی حالت میں پائے گئے تھے جس کے بعد اسپتال منتقلی کے دوران وہ دم توڑ گئے تھے۔ فہیم سردار حکومت سے منسلک تھنک ٹینک سے وابستہ تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں