پاکستان کو دنیا کے اولین سیاحتی مراکز کی فہرست میں شامل کریں گے: وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان کو دنیا کے اولین سیاحتی مراکز کی فہرست میں شامل کریں گے: وزیر اعظم شہباز شریف
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دنیا کے اولین سیاحتی مراکز کی فہرست میں شامل کریں گے۔

 وزیر اعظم  کی زیر صدارت پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو شعبہ سیاحت کی استعداد کو بروئے کار لانے کے لیے تجاویز پیش کی گئیں

اجلاس میں وفاقی وزراء عطا اللّٰہ تارڑ، حنیف عباسی، انجنئیر امیر مقام، وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ، معاون خصوصی حذیفہ رحمٰن اور اعلیٰ حکام شریک تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے شعبہ سیاحت میں زر مبادلہ کمانے کی لا محدود استعداد موجود ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو قدرتی وسائل اور لازوال خوبصورتی سے نوازا ہے، پاکستان میں برف پوش پہاڑ، جنگلات، دریا، حتیٰ کہ میدان اور ریگستانی علاقے ہیںْ

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قدرتی وسائل کی بدولت ہمارا ملک کسی بھی ملک سے سیاحت کے ضمن میں کم نہیں، پاکستان کو ایک ٹوور ازم برانڈ کے طور پر بیرون ملک متعارف کروایا جائے، صوبوں کے تعاون سے پورے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات لیے جائیں۔

وزیر اعظم نے پاکستان ٹوور ازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو سیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے خصوصی ٹوورازم زون بنائے جائیں، بین الاقوامی سیاحوں کی آمدورفت سہل بنانے کے لیے پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر مل کر کام کریں۔

اندرون ملک سیاحت اور ملکی سیاحوں کی تفریحی مقامات پر آمد کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں، ٹوور ازم سیکٹر میں مستقل سرمایہ کاری سے متعلق منصوبہ بندی کی جائے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں