سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند ہونے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا: وزیر صحت پنجاب

سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند ہونے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا: وزیر صحت پنجاب
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

پنجاب کے وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند کر دیا گیا ہے تاہم سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند کیے جانے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی تقریب کے بعد ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پرائیویٹ اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پہلے کی طرح چل رہا ہے۔

یاد رہے کہ حکومتِ  پنجاب کی جانب سے گزشتہ ہفتے سرکاری اسپتالوں میں ’صحت کارڈ‘ کی سہولت بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس فیصلے کا اطلاق 30 جون 2025ء کے بعد سے ہو گا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں یکم جولائی سے صحت کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولت دستیاب نہیں ہو گی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا تھا کہ 30 جون کے بعد فری علاج کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نئی پالیسی متعارف کرائیں گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں