رقم وصولی کے باوجود ٹی ایم سیز نے سڑکوں کی مرمت نہیں کی، مرتضیٰ وہاب کا سعید غنی کو خط

رقم وصولی کے باوجود ٹی ایم سیز نے سڑکوں کی مرمت نہیں کی، مرتضیٰ وہاب کا سعید غنی کو خط
مرتضیٰ وہاب نے خط میں کہا کہ تمام ٹی ایم سیز کو فوری ہدایت دی جائے تاکہ عوامی مشکلات کا ازالہ ہو۔فائل فوٹوز
مرتضیٰ وہاب نے خط میں کہا کہ تمام ٹی ایم سیز کو فوری ہدایت دی جائے تاکہ عوامی مشکلات کا ازالہ ہو۔فائل فوٹوز 

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کو خط لکھ دیا ہے۔

 خط میں میئر کراچی کا کہنا ہے کہ کراچی میں سڑکوں کی کھدائی کے بدلے روڈ کٹنگ چارجز ٹی ایم سیز کو وصول ہوئے ہیں، تاہم رقم وصول کرنے کے باوجود بیشتر ٹی ایم سیز نے سڑکوں کی مرمت نہیں کی۔

میئر کراچی کا اپنے خط میں کہنا تھا کہ کراچی میں سڑکوں کی تعمیر اور مرمت حالیہ برسوں میں کی گئی تھی۔ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز نے سندھ حکومت کی مدد سے سڑکوں کی مرمت کی۔ مگر اب شہر کی اہم شاہراہیں اور گلیاں یوٹیلیٹی اداروں کی جانب سے کھودی گئیں ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گیس کی فراہمی ضروری ہے مگر سڑکوں کی مرمت بھی اتنی ہی اہم ہے، بیشتر سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں، حالیہ بارشوں سے مزید بگاڑ پیدا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقاتوں میں بار ہا مرمت فنڈز صرف سڑکوں پر خرچ کرنے کی بات کی، ٹاؤنز حدود سے تجاوز کرکے کے ایم سی کی سڑکوں کے چارجز بھی وصول کر رہے  ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے خط میں کہا کہ تمام ٹی ایم سیز کو فوری ہدایت دی جائے تاکہ عوامی مشکلات کا ازالہ ہو۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں