ترکیہ میں مبینہ بدعنوانی کے الزام میں مزید 3 شہروں کے میئر گرفتار

ترکیہ میں مبینہ بدعنوانی کے الزام میں مزید 3 شہروں کے میئر گرفتار
ترکیہ میں مبینہ بدعنوانی کے الزام میں مزید 3 شہروں کے میئر گرفتار

انقرہ (نیوزڈیسک)ترکیہ میں اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تین شہروں کے میئرز کوگرفتارکرلیاگیا ہے جبکہ صدر ایردوان کے سب سے بڑے مخالف گرفتار میئراستنبول کے خلاف ایک اور مقدمہ درج۔مبینہ رشوت خوری کے خلا ف کارروائیوں میں گرفتار افرادکی مجموعی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ان گرفتاریوں کامقصد مبینہ بدعنوانی اور منظم جرائم کی تحقیقات کرنا ہے ۔دوسری جانب استنبول کے گرفتار میئرکیخلاف یونیورسٹی ڈپلومہ میں جعلسازی کا بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ناقدین اسے اپوزیشن کو دبانے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران جنوبی شہروں آدیامان، ادانا اور انطالیہ کے میئر کوگرفتارکر لیا گیا۔ترک خبر رساں ادارے “انادولو ایجنسی” کے مطابق ان گرفتاریوں کا مقصد مبینہ بدعنوانی اور منظم جرائم کی تحقیقات ہے، تاہم ناقدین اسے اپوزیشن کو دبانے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔گرفتار ہونے والوں میں آدیامان کے میئر عبد الرحمن توتدیر اور ادانا کے میئر زیدان کارالار کا تعلق مرکزی اپوزیشن جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی سے ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں