بلوچستان میں شہید ہونے والا جنید 5 روز قبل بیوی بچوں کو سسرال چھوڑنے کوئٹہ گیا تھا، والد

بلوچستان میں شہید ہونے والا جنید 5 روز قبل بیوی بچوں کو سسرال چھوڑنے کوئٹہ گیا تھا، والد
فوٹو: اسکرین گریب جیو نیوز
فوٹو: اسکرین گریب جیو نیوز 

بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والا  لاہور کا رہائشی جنید بھی شامل ہے۔

محمد جنید انصاری کے والد افتخار انصاری کا کہنا ہے کہ جنید 5 روز قبل اپنے بیوی اور بچوں کو سسرال چھوڑنے کوئٹہ گیا تھا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنید گزشتہ روز واپس لاہور آرہا تھا کہ دہشت گردوں نے اسے شہید کر دیا۔

خیال رہے کہ رات گئے کوئٹہ سے پنجاب جانے والے 9 مسافروں کو ژوب کے علاقے ڈب سرہ ڈاکئی میں بسوں سے اتار کر قتل کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق دہشگردوں نے مسافروں کو شناخت کے بعد اغوا کیا اور پھر گولیاں مار کر لاشیں پہاڑوں پر پھینک دیں، قتل کیے جانے والے 9 مسافروں کی میتیں پنجاب کے مختلف شہروں میں پہنچا دی گئیں۔

مقتولین میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں جو اپنے والد کے جنازے میں شرکت کے لیے لودھراں آرہے تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں