عدالتی فیصلےکیخلاف مزید 2 انٹرا کورٹ اپیلیں دائر

عدالتی فیصلےکیخلاف مزید 2 انٹرا کورٹ اپیلیں دائر
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

ججز سنیارٹی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف مزید 2 انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کر دی گئیں۔

 انٹرا کورٹ اپیلیں کراچی بار اور شعیب شاہین کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔

انٹرا کورٹ اپیلوں میں ججز سنیارٹی کیس کا 19جون کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے آئین کی درست تشریح نہیں کی۔

درخواست میں مزید بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 200 میں لفظ مستقل تبادلے کو ازخود اخذ کیا۔ آئین میں ججز کے مستقل تبادلے کا کوئی تصور نہیں اور ججز کی آسامیوں پر تعیناتی جوڈیشل کمیشن کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

درخواست میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عدالت کا یہ قرار دینا کہ تبادلے سے بھی آسامی پر تعیناتی ہوسکتی ہے، آئین کے خلاف ہے اور ججز کی سنیارٹی طے کرنا صدر مملکت کا اختیار نہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں