امریکہ نے روسی تیل کی خریداری پر پابندیوں کی چھوٹ میں مزید توسیع کر دی

امریکہ نے روسی تیل کی خریداری پر پابندیوں کی چھوٹ میں مزید توسیع کر دی
امریکہ نے روسی تیل کی خریداری پر پابندیوں کی چھوٹ میں مزید توسیع کر دی

واشنگٹن(اے ایف پی) امریکہ نے عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے روسی تیل کی خریداری پر پابندیوں کی چھوٹ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی۔ اس استثنیٰ کا اعلان ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ روز کیا۔ امریکی محکمہ خزانہ نے توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روس سے تیل 16 مئی تک بغیر کسی پابندی کے خریدا جا سکے گا،اس اقدام کا مقصد بین الاقوامی منڈیوں میں پیدا ہونے والی تیل کی قلت کو دور کرنا ہے۔واضح رہے امریکہ نے پہلے بھی ایک ماہ کیلئے روس کے تیل سے پابندیاں ہٹائی تھیں جو 11 اپریل کو دوبارہ نافذ کر دی گئی تھیں۔ تازہ ترین استثنیٰ کے تحت سمندر میں جہازوں پر لدے روسی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی اجازت ہوگی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں